عید قربان کےلیے سوئی سدرن کی جانب سے گھریلو صارفین کیلئے گیس شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کل رات 3 بجے سے صبح 10 تک گیس سپلائی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کل دن کے باقی اوقات میں گیس شیڈول برقرار رہے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کے پہلے اور دوسرے روز صبح ساڑھے 7 بجے سے رات 12 بجے تک گیس بحال رہے گی۔
عید کے تیسرے روز صبح ساڑھے 7 بجے سے رات 10 بجے تک گیس سپلائی بحال رہے گی۔