• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبوری جنگ بندی، ایران کے نائب صدر کی پاکستانی کوششوں کی تعریف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے امریکا اور اسرائیل کی جارحیت روکنے کے لیے عبوری جنگ بندی ممکن بنانے پر پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں فعال طور پر شرکت کرے گا تاہم امریکا کی دھوکہ دہی والی فطرت کے سبب گہرے شکوک وشبہات باقی رہیں گے۔

محمد رضا عارف نے کہا کہ ایران اسلام آباد مذکرات میں پوری اتھارٹی کے ساتھ شریک ہوگا اوران مذاکرات کا ہدف اپنی فوجی کامیابیوں ک وسفارتی طور پر مزید تقویت دینا ہوگا۔

نائب صدر کا کہنا تھا کہ اس وقت ایران میں موجود دیرپا استحکام اور فاتح قوت شہید آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کی تعلیمات کے سبب ہے اور یہ نظریاتی فریم ورک طاقت کے سرچشمے کو شخصیات تک محدود نہیں رکھتا بلکہ یہ قوم کی امنگوں اور نہ ختم ہونے والے حکمرانی کے نظام میں موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے ان چالیس دنوں میں ایران نے نہ صرف دشمن کے تخمینے کو غلط ثابت کیا بلکہ قوم کے عزم نے نئے افق کھولے۔ یہ جنگ نہ صرف فوجی فتح ہے بلکہ اسٹریٹیجک حکمت عملیوں میں علاقائی اور عالمی تبدیلیوں کے لیے فیصلہ کن موڑ ہے۔

ایران کے نائب صدر نے کہا کہ بربریت پر اترے غیر مہذب دشمن نے سمجھا تھا کہ ایک اہم لیڈر کے نقصان سے ایک عہد کا خاتمہ ہوجائےگا تاہم قوم کے عزم نے دشمن کو سیاسی اور سیکیورٹی محاذوں پر تاریخی شکست دی۔ 

اپنے بیان میں محمد رضا عارف نے ایرانی عوام کے مظاہروں کو سوفٹ پاور قرار دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید