• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز کے اوپر امریکی 200 ملین ڈالرز کا ڈرون لاپتہ

—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ کا جدید نگرانی کا ڈرون ایم کیو-4 سی ٹرائٹن آبنائے ہرمز کے اوپر پرواز کے دوران اچانک لاپتہ ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈرون نے خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں تقریباً 3 گھنٹے کی نگرانی مکمل کی تھی اور اٹلی میں اپنے بیس نیول ایئر اسٹیشن سگونیلا واپس جا رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق ڈرون نے ہنگامی کوڈ 7700 جاری کیا تھا، معمولی طور پر ایران کی سمت مڑا اور تیزی سے بلندی کھونے کے بعد ریڈار سے غائب ہو گیا۔ 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ڈرون حادثے کا شکار ہوا یا اسے مار گرایا گیا ہے۔

ڈرون کی خصوصیات

رپورٹس کے مطابق ایم کیو-4 سی ٹرائٹن امریکی بحریہ کا مہنگا ترین بغیر پائلٹ ڈرون ہے جس کی مالیت تقریباً 200 ملین ڈالرز ہے۔ 

2025ء تک امریکی بحریہ کے پاس ایسے 20 ڈرون موجود تھے جبکہ مزید 7 خریدنے کا منصوبہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید