• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا میں کم آمدنی والوں کیلئے 1 لاکھ سے 6 لاکھ وون تک فی کس ریلیف دینے کا اعلان

فوٹو: روئٹرز
فوٹو: روئٹرز 

جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے 26.2 کھرب وون (تقریباً 17.7 ارب ڈالر) کا اضافی حکومتی بجٹ منظور کر لیا، جس کا مقصد ایران جنگ کے ملکی معیشت پر اثرات کو کم کرنا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جنوبی کوریا کی حکومت کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پیدا ہونے والے معاشی دباؤ کو کم کرنے کے لیے اس بجٹ کو جلد از جلد نافذ کیا جائے گا۔

اس منصوبے کے تحت کم آمدنی والے طبقات کو خصوصی مدد دی جائے گی، جس میں آمدنی کے لحاظ سے نچلے 70 فیصد افراد (تقریباً 3 کروڑ 60 لاکھ افراد) کو نقد رقم فراہم کی جائے گی۔

اس پیکیج میں صدر لی کا اہم کنزیومر واؤچر پروگرام بھی شامل ہے، جس کے تحت آمدنی کے لحاظ سے نچلے 70 فیصد افراد کو فی کس 100,000 وون سے لے کر 600,000 وون (400 سے زائد ڈالرز) تک ادائیگیاں کی جائیں گی۔

بجٹ میں ایندھن کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے بھی اخراجات شامل ہیں۔ اس مقصد کے لیے گزشتہ ماہ متعارف کروائی گئی تیل کی قیمتوں کو تقریباً چھ ماہ تک برقرار رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا اپنی توانائی کی ضروریات کے لیے تقریباً مکمل طور پر درآمدات پر انحصار کرتا ہے۔

تیل کی بلند قیمتوں کے باعث مارچ میں جنوبی کوریا میں مہنگائی کی رفتار تیز ہو گئی، جبکہ پالیسی سازوں نے آئندہ مہینوں میں مزید اضافے کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔ اسی دوران درآمدی اخراجات میں بھی ستمبر 2022 کے بعد سب سے تیز اضافہ دیکھا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید