سری لنکا کے کرکٹر نوان تھشارا نے سری لنکن کرکٹ بورڈ سے معافی مانگ لی ہے۔
سری لنکن میڈیا رپورٹ کے مطابق 31 سالہ نوان تھشارا نے ای میل کے ذریعے کرکٹ بورڈ سے معافی مانگی۔کرکٹر نے بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی واپس لینے کا اعلان کیا اور کہا کہ میرا مقصد شفافیت اور انصاف کا حصول تھا۔
نوان تھشارا نے کہا کہ سری لنکا کرکٹ اور حکام کو ہونے والی کسی بھی تکلیف، غلط فہمی یا پریشانی پر دلی معذرت کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانونی کارروائی واپس لینے اور معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کےلیے تیار ہوں۔
سری لنکن کرکٹر نے لیگ کےلیے این او سی نہ ملنے پر بورڈ کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔