• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھنگ: 12سال قبل بنائے گئے ہائی اسکول کے دروازے طالبات کیلئے نہ کھل سکے

—تصویر بشکریہ جیو نیوز
—تصویر بشکریہ جیو نیوز

جھنگ میں 2014ء میں تعمیر ہونے والے اسکول میں تاحال طالبات کی تعلیم کا سلسلہ شروع نہیں ہوسکا۔

جھنگ شہر سے 40 کلومیٹر دور واقع گاؤں پیر کوٹ سدھانہ میں لاکھوں روپے کی لاگت سے 2014ء میں طالبات کے لئے ہائی اسکول کی عمارت قائم کی گئی تھی اور اس نیک کام کے لیے ایک مقامی زمیندار نے 4 کنال سے زائد زمین سرکار کو عطیہ کی تھی لیکن اس عمارت کے بند دروازے طالبات کے لیے کبھی نہ کھل سکے۔

زمین عطیہ کرنے والے زمیندار حاکم خان نے بتایا ہے کہ میں نے یہ زمین اسکول کو عطیہ کی تھی یہاں کلاسز نہیں ہوئیں اب یہ گر رہا ہے یا تو یہاں کوئی کڑھائی سلائی کا اسکول بنا دیا جائے۔

عدم توجہ کے باعث اسکول کی عمارت کی حالت دن بہ دن خستہ ہو رہی ہے، یہاں لایا گیا نیا فرنیچر اب دھول چاٹ رہا ہے اور استعمال کے قابل نہیں رہا جبکہ گاؤں میں رہنے والی طالبات کو اب بھی حصولِ علم کے لیے دور دراز سفر کرنا پڑتا ہے۔

اسکول کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر ناصرہ پروین نے کہا ہے کہ یہ اب ہائی لائٹ ہوا ہے کہ اس میں ہماری کلاسز نہیں ہو رہیں۔

قومی خبریں سے مزید