امیرِ جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ لیاری کو پیرس بنانے کا وعدہ 18 سال سے کیا جا رہا ہے۔
کراچی میں لیاری آٹھ چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناصر حسین شاہ نے لیاری ٹرانسمیشن پروجیکٹ کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ لیاری کی سڑکیں بنائی جائیں گی۔
منعم ظفر خان کا کہنا ہے کہ یہ بھی کہا گیا کہ سیوریج کا نظام ٹھیک ہوگا اور صاف پانی آئے گا، یہ سارے وعدے پیپلز پارٹی 18 سال سے کرتی آرہی ہے، یہاں ہر آنے والا پیکج کرپشن کا دھندا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیاری ٹاؤن پیپلز پارٹی کے پاس ہے، لیاری کی ہر یونین کونسل کو دو دو کروڑ روپے پی پی نے دلوائے، 13 یونین کونسلز ہیں دو سال میں 52 کروڑ دیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ 3 سالوں سے لیاری میں ٹاؤن نے کیا کام کیا یا پھر بلدیاتی وزیر نے کیا کام کیا؟ لیاری کی عوام کے ساتھ دھوکا کیا جاتا ہے۔
امیرِ جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ لیاری آج بھی پتھر کے دور میں ہے، حق دو لیاری کی عوام کو کے نام سے مہم شروع کرنے جا رہے ہیں۔