سابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ ایران کو شرائط پر ڈکٹیٹ نہیں کرواسکتے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے جواد ظریف نے کہا کہ کوئی مذاکرات، کم از کم ایران کے ساتھ، ہماری یا آپ کی شرائط پر کامیاب نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ ایران کو شرائط ڈکٹیٹ نہیں کرواسکتے، اب بھی سمجھنے کے لیے دیر نہیں ہوئی ہے۔
سابق ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے بیان ’انہوں نے ہماری شرائط قبول نہیں کیں‘ پر ٹوئٹ کیا تھا۔
ایران کے سابق نائب صدر عطاء اللّٰہ مہاجرانی نے کہا کہ بری خبر امریکا کے لیے ہے، امریکا نے مذاکرات کی تجویز پیش کی، ایک ثالث کا بندوبست کیا اور مذاکرات کے لیے ایران کی 10 شرائط سے اتفاق کیا، امریکا نے مذاکرات کی میز پر وہ حاصل کرنے کی کوشش کی، جو وہ میدانِ جنگ میں حاصل کرنے میں ناکام رہا۔