• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ہے امریکا، ایران مثبت رویہ برقرار رکھیں گے، اسحاق ڈار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پرامید ہیں کہ امریکا اور ایران دونوں ہی مثبت رویہ برقرار رکھیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا اور ایران کے اسلام آباد میں سنجیدہ مذاکرات کے دوران انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ ثالث کا کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے دونوں فریق مثبت رویہ برقرار رکھیں گے اور خطے میں پائیدار امن اور خوش حالی کے لیے آگے بڑھیں گے۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ نہایت ضروری ہے کہ تمام فریقین جنگ بندی کے اپنے عزم پر قائم رہیں، ایران اور امریکا کے درمیان روابط اور مذاکرات کے فروغ کے لیے پاکستان کردار ادا کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔

اسلام آباد میں امریکا، ایران مذاکرات کے اختتام پر نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران اور امریکا کاشکریہ کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے خطے میں فوری جنگ بندی کی اپیل پر مثبت ردِعمل دیا۔

قومی خبریں سے مزید