آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کےلیے انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 87 لاکھ 64 ہزار 615 ڈالرز کردی گئی ہے۔
کرکٹ کونسل کے مطابق ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی فاتح ٹیم کو 23 لاکھ 40 ہزار ڈالرز ملیں گے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 11 لاکھ 70 ہزار ڈالرز کی رقم دی جائے گی۔
سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 6 لاکھ 75 ہزار ڈالرز دیے جائیں گے جبکہ گروپ اسٹیج پر میچ جیتنے والی ٹیم کو 31 ہزار 154 ڈالرز ملیں گے۔
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، ٹورنامنٹ میں شریک ہر ٹیم کو 2 لاکھ 47 ہزار ڈالرز ملیں گے۔
خیال رہے کہ 2024 میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی مجموعی انعامی رقم 79 لاکھ 58 ہزار ڈالرز تھی۔
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 12 جون سے انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔