کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی نے ویمنز ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہونے کے بعد ورلڈکپ کا تفصیلی شیڈول جاری کر دیا ہے۔ کوالیفائر ٹیموں کا فیصلہ ہونے کے بعد تفصیلی شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش ، آئر لینڈ ، اسکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز کی ٹیموں نے ویمنز ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کیا ہے ، ٹیموں کا فیصلہ گزشتہ ماہ نیپال میں ویمنز ٹی20ورلڈ کپ کوالیفائرزکے بعد ہوا۔ پاکستان اوربھارت کی ویمنز ٹیموں کے درمیان میچ 14 جون کو ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں 12 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جو12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ ٹیمیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ ون میںپاکستان ، آسٹریلیا ،جنوبی افریقا ، بھارت، بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز جبکہ گروپ ٹو میں میزبان انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، سری لنکا آئر لینڈ اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔