• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراؤڈ کو پی ایس ایل میں لانے کی پوری کوشش کرینگے: محسن نقوی

ہمیں دیکھنا ہوگا دنیا میں کیا کرائسس چل رہے ہیں، محسن نقوی - فوٹو: اسکرین گریب
ہمیں دیکھنا ہوگا دنیا میں کیا کرائسس چل رہے ہیں، محسن نقوی - فوٹو: اسکرین گریب

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں کراؤڈ سے متعلق کہا ہے کہ اس حوالے سے وزیراعظم سے بات کروں گا۔ کراؤڈ کو لانے کی پوری کوشش کریں گے۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کافی دنوں بعد فرنچائزز کے نمائندگان سے ملاقات ہوئی۔

جب ان سے ایونٹ میں کراؤڈ کی عدم موجودگی کا سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کراؤڈ سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف سے دوبارہ بات کروں گا، ہمیں دیکھنا ہوگا دنیا میں کیا کرائسس چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پی ایس ایل کروانا بڑی بات ہے۔ سیکیورٹی فورسز کو پی ایس ایل کی کامیابی کا کریڈٹ جاتا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کراؤڈ کو پی ایس ایل میں لانے کی پوری کوشش کریں گے۔ فرنچائزز کو گیٹ منی کا پیسہ ملے گا، پی سی بی گیٹ منی کے اخراجات اٹھائے گا۔

محسن نقوی نے خطے کی صورتحال اور ایران امریکا کے درمیان پاکستان کے ثالثی کے کردار پر کہا کہ امن قائم کرنے کی کوشش ہے۔ وزیراعظم، فیلڈ مارشل سب امن چاہتے ہیں۔

بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی صورتحال پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارت میں پیٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ بھارت میں پیٹرول کی قلت ہے۔ پاکستان میں پیٹرول کی قلت نہیں ہے۔ 

کراچی اسٹیڈیم میں تزین و آرائش پر بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں تبدیلیوں کو دیکھ رہے ہیں، یہ اسٹیڈیم توڑ کر دوبارہ بنانے کا ارادہ ہے۔

چیئرمین آئی سی سی سے متعلق افواہوں پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مجھ پر اور بھی کافی ذمہ داریاں ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید