الجزائر کے دورے پر آئے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے جوتے اتار کر جامع مسجد کا دورہ کیا، خاموش مراقبہ کیا، باہمی احترام اور امن قائم کرنے پر زور دیا۔
ننگے پاوں جامع مسجد کے دورے میں پوپ لیو کا مسجد کے ریکٹر محمد مامون القاسم نے استقبال کیا اور الجزائر کے مسیحی ماہرالہیات آگسٹین آف ہپپوHippo سے اپنے ذاتی تعلق کا اظہار کیا۔
پوپ لیو نے کہا کہ خدا کی قربت تلاش کرنے کا مطلب یہ بھی ہے کہ ہر انسان کا احترام کیا جائے اور بقائے باہمی اپنائی جائے۔
پوپ لیو نے اس موقع پر تمام اقوام کیلئے دعا کی اور امید ظاہر کی کہ امن، انصاف اور ایک دوسرے کو معاف کرنے کا عمل لوگوں میں پروان چڑھے گا۔
دنیا کی یہ تیسری بڑی مجسد الجزائر کے سابق صدر عبدالعزیز بوتفلیکا نے بنوائی تھی اور اس میں ایک لاکھ بیس ہزار افراد کے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے۔
مسجد کےدو سو سڑسٹھ میٹر بلند مینار دنیا کے بلند ترین مینار ہیں، یہ مسجد نہ صرف عبادت بلکہ ثقافت اور تعلیمی سرگرمیوں کا بھی مرکز ہے، یہاں عجائب گھر اور ریستوران بھی واقع ہیں۔