• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا عمانی ہم منصب بدر بن حمد البوسعیدی سے ٹیلیفونک رابطہ، جنگ بندی پر تبادلۂ خیال

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور عمانی وزیرِ خارجہ بدر بن حمد البو سعیدی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں جنگ بندی اور مذاکرات کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال ہوا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق گفتگو کے دوران عباس عراقچی نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ خطےمیں امن و استحکام علاقائی ممالک کےتعاون اور امریکی مداخلت سے دور رہ کر حاصل کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب عمانی وزیرِ خارجہ بدر بن حمد البو سعیدی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ خطے میں جلد امن اور استحکام بحال ہو گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید