• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل: گلین میکسویل کی نوجوان کھلاڑیوں کو کیچ پکڑنے کا طریقہ سکھانے کی ویڈیو وائرل

—فوٹو بشکریہ فیس بک
—فوٹو بشکریہ فیس بک

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں میچ سے قبل گراؤنڈ میں آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل کی نوجوان کھلاڑیوں کو کیچ پکڑنے کا طریقہ سکھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں گلین میکسویل نوجوان کھلاڑیوں کی باؤنڈری پر کیچ پکڑنے کے لیے رہنمائی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹر کے اس اقدام کی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔


ایک صارف نے لکھا ہے کہ یہ کیا غیر معمولی شخصیت ہیں، دوسرے صارف نے لکھا ہے کہ یہ حقیقی رول ماڈل ہیں، ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ یہ ایک عظیم کھلاڑی ہونے کی نشانی ہے۔

واضح رہے کہ گلین میکسویل پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن میں حیدر آباد کنگز مین کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے ٹیم کو ایسے وقت میں امید کی روشنی دکھائی جب ٹیم اپنے ابتدائی چاروں میچ ہار چکی تھی۔

 گلین میکسویل کی حیدر آباد کنگز مین میں شمولیت کے بعد ٹیم نے اپنے دونوں  میچز میں کامیابی حاصل کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید