• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوے کے بلیسنگ مزارابانی پر پی ایس ایل میں شرکت پر 2 سال کی پابندی عائد

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ چھوڑنے پر زمبابوے کے کھلاڑی بلیسنگ مزاربانی پر پی ایس ایل میں شرکت پر 2 سال کی پابندی عائد کر دی۔

پی سی بی کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ بلیسنگ مزاربانی نے پاکستان سپر لیگ کے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

واضح رہے کہ بلیسنگ مزاربانی نے پی ایس ایل سے معاہدہ کرنے کے بعد آئی پی ایل میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پیشہ ورانہ کرکٹ اعتماد اور معاہدوں کی یقین دہانی پر قائم ہے، فرنچائز لیگوں میں پیشہ ورانہ طرزِ عمل کا تقاضہ ہے کہ شرکاء شفافیت اور تسلسل کے ساتھ کام کریں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ پابندی پی ایس ایل کے پیشہ ورانہ ماحول کے تحفظ کے لیے ایک ضروری قدم ہے، یہ بات اہم ہے کہ معاہدوں کا احترام کیا جائے اور تمام کھلاڑیوں اور ایجنٹس کا طرزِ عمل ٹورنامنٹ کے وقار کے مطابق ہو۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید