• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئیڈش ٹینس لیجنڈ بیورن بورگ اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

بیورن بورگ - کولاج فوٹو: فائل
بیورن بورگ - کولاج فوٹو: فائل

سوئیڈن سے تعلق رکھنے والے 70ء کی دہائی کے ٹینس لیجنڈ بیورن بورگ اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

بیورن بورگ اسلام آباد میں آئی ٹی ایف فیوچر سیریز کے موقع پر پاکستان آئیں گے۔ سوئیڈش ٹینس لیجنڈ ایک ہفتے کے دورے پر 4 مئی کو پاکستان پہنچیں گے۔

بیورن بورگ کے بیٹے لیو بورگ اسلام آباد میں ہونے والا ٹورنامنٹ کھیلیں گے، سوئیڈش لیجنڈ دورے میں اعصام الحق کے ساتھ نمائشی میچ بھی کھیل سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ بیورن بورگ نے چھ مرتبہ فرنچ اوپن، پانچ مرتبہ ومبلڈن کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ 

سوئیڈیش پلیئر نے کیئریئر میں مجموعی طور پر 66 ٹائٹلز اپنے نام کیے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید