• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: دکاندار ایل پی جی کی من مانی قیمتیں وصول کرنے لگے

لاہور میں دکاندار لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی من مانی قیمتیں وصول کرنے لگے۔

لاہور میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے اور دکانداروں کی من مانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سرکاری قیمت 304 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں 430 سے 480 روپے فی کلو تک میں فروخت ہورہی ہے۔

گھریلو صارفین اور رکشا ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ ہر دکان پر ایل پی جی کے مختلف ریٹ ہیں، مہنگی گیس نے مسائل بڑھا دیے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ پیچھے سے ہی ایل پی جی سرکاری قیمت پر نہیں مل رہی، وہ سستی کیسے بیچ سکتے ہیں۔

گھریلو صارفین کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہیں، گھروں میں گیس آتی نہیں، مجبوراً ایل پی جی استعمال کرنا پڑ رہی ہے، حکومت ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پائے۔

قومی خبریں سے مزید