پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فواد خان اور اداکارہ عائزہ خان پہلی بار اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں، ان کے پہلے پراجیکٹ کی تفصیلات بھی سامنے آ گئیں۔
فواد خان اور عائزہ خان دونوں جلد ہی ہدایت کار ندیم بیگ کے ایک پراجیکٹ میں ساتھ نظر آئیں گے، جنہیں حال ہی میں اپنی فلم ’لو گرو‘ کے لیے بہت پزیرائی ملی ہے۔
یہ دونوں ندیم بیگ کی نئی آنے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
فواد اور عائزہ نے اب تک کسی ڈرامے یا فلم میں ساتھ کام نہیں کیا، لیکن کچھ عرصہ پہلے ایک اشتہار میں ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔
ان دونوں اداکاروں کے مداح ایک طویل عرصے سے انہیں اسکرین پر ایک ساتھ کسی ڈرامے یا فلم میں دیکھنے کے منتظر تھے۔
فواد اور عائزہ کی فلم مبینہ طور پر 2027ء میں ریلیز ہو گی۔