• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی کنارے میں قابض اسرائیلیوں نے فلسطینیوں کی 13رہائشی و زرعی تنصیبات گرادیں

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی انتظامیہ نے فلسطینیوں کے 13رہائشی اور زرعی تنصیبات کو گرا دیا۔ 

مقبوضہ بیت المقدس سے عرب میڈیا کے مطابق سلوان کے علاقے میں بلدیہ کے عملے نے بزرگ فلسطینی شہری کا گھر گرا دیا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق مسجد اقصیٰ کے ریٹائرڈ محافظ صالح الدویک نے گھر کی تعمیر 1998 میں کی تھی۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی انتظامیہ نے بیت المقدس کے شمال میں گھوڑوں کا اسطبل بھی گرایا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق روابی عیساویہ کے علاقے میں اسرائیلی انتظامیہ نے11 فلسطینیوں کے مکانات اور املاک کو گرایا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید