امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر گھانا میں ایرانی سفارتخانے نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ افزودہ یورینئیم گھر میں ہے اور گھر میں ہی رہے گی۔
کینیا میں ایرانی سفارتخانے نے کہا کہ ٹرمپ ابتک نیوکلیئر ڈسٹ تصور کے وہم میں مبتلا ہیں۔ سفارتخانے سے جاری بیان میں صدر ٹرمپ کو مخاطب کرکے کہا گیا کہ پچھلی بار جب آپ نے اصفحان سے نیوکلیئر ڈسٹ نکالنے کی کوشش کی تھی تو اپنے دس سے بارہ فوجی طیارے گنوائے تھے جن کی مالیت سیکڑوں ملین ڈالر تھی۔
بھارت کے شہر حیدرآباد میں قونصل خانے نے کہا کہ اگر ایران نے یورینئیم امریکا کو دینا ہوتی تو جنگ سے بہت پہلے ایسا کرچکا ہوتا اور اگر امریکا جنگ کے ذریعے یہ حاصل کرسکتا تو امریکا بھی یہ لے چکا ہوتا۔
صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے حیدرآباد میں ایرانی قونصل خانے نے کہا کہ اب آپ اپنے ٹوٹے خوابوں کو دہرا ہی سکتے ہیں۔یہ وہ قیمت ہے جو غلط فہمی کا شکار جنگی مجرم دوست پر اعتماد کرنے کی وجہ سے ہے۔