• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کو افزودہ یورینیئم امریکا کو دینا ہوگی یا کسی اور قابل قبول جگہ پر تباہ کرنا ہوگی، ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو افزودہ یورینیئم یا تو امریکا کو دینا ہوگی تاکہ وہ امریکا میں لاکر تباہ کردی جائے، یا ترجیحی طور پر ایران کے ساتھ رابطے میں رہ کر کسی اور قابل قبول جگہ پر اٹامک انرجی کمیشن یا کسی متوازی ادارے کے ساتھ مل کر تباہ کرنا ہوگی۔

دوسری جانب ٹرمپ کے بیان پر گھانا میں ایرانی سفارتخانے نے ردعمل میں کہا کہ افزودہ یورینئیم گھر میں ہے اور گھر میں ہی رہے گی۔

اس سے پہلے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ میں ان پر ہنستا ہوں جو ایران کے ساتھ میری ممکنہ ڈیل کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ یا تو بہت عظیم اور بامعنی ہوگا یا پھر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، یہ اوباما انتظامیہ کے تباہ کن معاہدے کے بالکل برعکس ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید