• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں اُن پر ہنستا ہوں جو ایران کے ساتھ میری ممکنہ ڈیل کے بارے میں کچھ نہیں جانتے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں ان پر ہنستا ہوں جو ایران کے ساتھ میری ممکنہ ڈیل کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکن پارٹی کے نام نہاد ارکان اور احمق لوگوں پر ہنستا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ان معاملات کے بارے میں بھی نہیں جانتے جن پر ابھی تک مذاکرات ہی نہیں ہوئے، ایسے کمزور ناکام لوگ ہمیشہ خراب پالیسیوں اور ان سے بھی بدتر امیدواروں کی حمایت کرتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایسے لوگ میری ہر شاندار کامیابی پر مسلسل تنقید کرتے رہتے ہیں، ان لوگوں کو گھر جا کر آرام کرنا چاہیے، کیونکہ یہ صرف تقسیم اور نقصان پیدا کرتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ یا تو بہت عظیم اور بامعنی ہو گا یا پھر کوئی معاہدہ نہیں ہو گا، یہ اوباما انتظامیہ کے تباہ کن معاہدے کے بالکل برعکس ہو گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اوباما انتظامیہ کا معاہدہ ایران کے لیے جوہری ہتھیار کے حصول کا براہِ راست کُھلا راستہ تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید