لبنانی عہدیدار نے لبنان اور اسرائیلی رہنماؤں کے درمیان بات چیت سے متعلق اطلاع کی تصدیق نہیں کی ہے۔
الجزیرہ کے مطابق لبنان کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے رہنماؤں کے درمیان کسی ممکنہ ٹیلیفونک رابطے سے متعلق کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے کسی ممکنہ دوسرے سفارتی اجلاس کی بھی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، جس کا عندیہ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دیا تھا۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل اور لبنان 34 برس بعد جلد بات چیت کریں گے، تاہم لبنانی حکام کی جانب سے اس بیان کی تردید سامنے آنے کے بعد صورتِ حال غیر واضح ہو گئی ہے۔