بالی ووڈ و ہالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے اپنی زندگی کے اہم لمحات اور خودی کے احساس کو بیان کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق 43 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ٹرینڈ کو فالو کرتے ہوئے اپنی زندگی کے مختلف ادوار کی تصاویر شیئر کیں، جن میں ان کے کیریئر اور ذاتی زندگی کی جھلکیاں شامل تھیں۔
پریانکا چوپڑا نے اپنی پوسٹ میں 2000ء میں مس ورلڈ کا تاج جیتنے کے لمحے کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ میری زندگی اس وقت بدل گئی جب میں نے 18 سال کی عمر میں یہ اعزاز حاصل کیا۔
انہوں نے اپنے بچپن کی تصویر بھی شیئر کی اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مس ورلڈ، میں؟
اداکارہ نے اپنی فیملی کے ساتھ تصاویر بھی شامل کیں، جن میں ان کے شوہر نک جونس اور بیٹی مالتی میری کے ساتھ خوش گوار لمحات دکھائے گئے ہیں اور لکھا کہ میرے پاس ایک خوبصورت خاندان ہے۔
پریانکا چوپڑا نے ان تصاویر کے ساتھ مختصر کیپشن میں لکھا ہے کہ وہ ٹرینڈ جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے 2018ء میں نک جونس سے شادی کی تھی اور 2022ء میں وہ ماں بنیں، وہ اس وقت اپنی آئندہ فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جو 2027ء میں ریلیز کے لیے متوقع ہے۔