• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا بڑا فیصلہ، پاور سیکٹر اہلکاروں کے فری یونٹس ختم کر دیے: اویس لغاری

اویس لغاری---فائل فوٹو
اویس لغاری---فائل فوٹو

ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے پاور سیکٹر کے اہلکاروں کو دیے جانے والے فری یونٹس ختم کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فری یونٹس کا خاتمہ عوام کا سب سے پرانا مطالبہ تھا جسے اب پورا کر دیا گیا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے اس اہم اقدام کا اعزاز موجودہ حکومت کو عطاء کیا ہے۔

اویس لغاری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان شاء اللّٰہ ہر وہ اقدام ضرور کریں گے جو ملک اور قوم کی بہتری کے لیے ہو۔

قومی خبریں سے مزید