• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج کے مقدس سفر نے میری روح میں ایسی چنگاری روشن کر دی جو ہمیشہ جلتی رہے گی: وسیم اکرم

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے حج کی ادائیگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کر دیا۔

سوشل میڈیا پر پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ الحمد للّٰہ! اللّٰہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے مجھے حجِ بیت اللّٰہ کی سعادت سے نوازا۔

وسیم اکرم نے لکھا ہے کہ بہت سے لوگوں نے قیاس و گمان کیا کہ یہ سفر کس نے کروایا اور کیسے ہوا، مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ میرا خالص ذاتی فیصلہ تھا۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے اپنے دل میں ایک روحانی منزل پائی جہاں حج کا فرض ادا کرنا ضروری ہو گیا، اس مقدس سفر نے میری روح میں ایک ایسی الہٰی چنگاری روشن کر دی ہے جو ہمیشہ جلتی رہے گی۔

سابق کرکٹر نے مزید لکھا کہ دعا ہے کہ میرے جیسے بہت سے بھائی اور بہنیں بھی اس روحانی سفر کا حوصلہ کریں، حج کی سعادت حاصل کریں اور اسی لُطفِ الہٰی سے سرشار ہوں۔

واضح رہے کہ اس مرتبہ وسیم اکرم سمیت پاکستان کی کئی مشہور شخصیات نے فریضۂ حج ادا کیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید