• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: طارق روڈ پر ٹریول ایجنسی کے دفتر میں چور نے خود کو گولی مار لی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے طارق روڈ سے ملحقہ خالد بن ولید روڈ پر ٹریول ایجنسی کے آفس میں چور نے گولی مار کر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق خالد بن ولید روڈ پر رات گئے ٹریول ایجنسی کے دفتر میں چور داخل ہوا، ٹریول ایجنسی کے مالک نے کیمروں میں دیکھ کر مددگار 15 پر اطلاع دی تھی۔

پولیس کے پہنچنے پر چور نے واش روم کا دروازہ لاک کر کے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے چور کی شناخت کا عمل جاری ہے، لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید