سرگودھا میں گھریلو ناچاقی سے تنگ آ کر خاتون نے خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ سرگودھا کے نواح میں چک 109 شمالی میں پیش آیا۔
خودکشی کرنے والی خاتون 5 بچوں کی ماں تھی۔
دوسری جانب خاتون کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ شوہر اور سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون نے خودکشی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ والد کی مدعیت میں شوہر سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔