وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ صوبے میں کاروکاری کے واقعات قابل قبول نہیں۔
سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں ضیاء لنجار نے کہا کہ سندھ امن و سلامتی کی دھرتی ہے، کسی بھی بیٹی کو کاروکاری میں مارنا ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کو سزائیں دی جائیں گی، کسی کو بھی انسانی حقوق کے خلاف ورزی پر جرگے کرنے نہیں دیں گے۔
وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ اس قسم کے واقعات کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں ہے، سہائی عزیز سینئر خاتون پولیس افسر ہیں، ان واقعات پر تحقیقات کریں گی۔