• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معین علی نے آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل کو کیوں ترجیح دی؟ اہم وجہ سامنے آ گئی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر معین علی نے آخرکار انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) چھوڑ کر پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت کی وجہ بتا دی ہے۔ 

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 38 سالہ کرکٹر نے کہا ہے کہ کم میچز اور زیادہ کھیلنے کے مواقع میرے فیصلے کی بڑی وجوہات ہیں۔

واضح رہے کہ معین علی گزشتہ سال انڈین پریمیئر لیگ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے کھیلے تھے، اِنہیں آئی پی میں کھیلتے ہوئے محدود مواقع ملے، اُنہوں نے صرف 6 میچز کھیلے اور محض 5 رنز بنائے تھے۔

معین علی کا کہنا ہے کہ مجھے آئی پی ایل میں بیٹنگ کے کم مواقع ملے جس کی وجہ سے مجھے کافی مایوس ہوئی۔

اُنہوں نے انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ میں ہمیشہ سے پی ایس ایل کھیلنے کا خواہش مند تھا لیکن شیڈول کے ٹکراؤ کی وجہ سے پہلے موقع نہیں مل سکا۔

اُنہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اب میں اپنے کیریئر کے آخری حصے میں ہوں اور زیادہ سے زیادہ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، پی ایس ایل کا مختصر دورانیہ میرے لیے اور میرے خاندان کے لیے زیادہ موزوں ہے۔

واضح رہے کہ معین علی اس وقت کراچی کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور سپر لیگ میں وہ تقریباً 2.14 کروڑ روپے معاوضہ حاصل کر رہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید