بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تبو نے ممبئی کے ورسوا علاقے میں 2153 مربع فٹ پر مشتمل اپارٹمنٹ خرید لیا۔ جائیداد کے کاغذات کے مطابق یہ اپارٹمنٹ گودریج اسکائشور بلڈنگ میں واقع ہے اور اس کی قیمت 10 کروڑ روپے ہے۔
یہ خریداری 26 مارچ 2026 کو رجسٹر ہوئی، جس کے لیے 5 اعشاریہ 24 لاکھ روپے اسٹامپ ڈیوٹی اور 30 ہزار روپے رجسٹریشن فیس ادا کی گئی۔ اپارٹمنٹ کے ساتھ دو کار پارکنگ اسپیسز بھی شامل ہیں جبکہ اس میں 127 مربع فٹ کی بالکونی بھی موجود ہے۔ پروجیکٹ 27 ہزار مربع فٹ رقبے پر تعمیر ہو رہا ہے۔
تبو بھارتی سنیما کی ورسٹائل اداکارہ ہیں، جنہوں نے مقبول، حیدر اور اندھادھن جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کی۔
وہ متعدد نیشنل ایوارڈز جیت چکی ہیں اور غیر روایتی کرداروں کے انتخاب کے باعث فلمی دنیا میں منفرد مقام رکھتی ہیں۔
گزشتہ سال اداکارہ و ماڈل گوہر خان نے بھی ورسوا میں تین اپارٹمنٹس خریدے تھے جن کی مالیت 10.13 کروڑ روپے تھی۔