• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکطرفہ جنگ بندی مسترد، حزب اللّٰہ نے لبنان کی توہین قرار دے دیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

لبنان میں حزب اللّٰہ کے سیکریٹری جنرل نعیم قاسم نے جنگ بندی معاہدے کو لبنان کی توہین قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ 

مقامی ٹی وی چینل المنار کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ تنظیم کسی ایسی یکطرفہ جنگ بندی کی پابند نہیں ہو سکتی جس میں صرف ایک فریق پر ذمے داریاں عائد ہوں۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ حزب اللّٰہ نومبر 2024ء کی 15 ماہ طویل جنگ بندی جیسے حالات میں واپس جانے کے لیے تیار نہیں، جس دوران اسرائیل کو کھلی کارروائی کی اجازت تھی جبکہ حزب اللّٰہ نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔

نعیم قاسم نے بے نتیجہ سفارتی کوششوں کو انتظار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دوران کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہو سکی، پہلے کی طرح جنگ بندی نہیں ہوگی کہ اسرائیل حملے کرتا رہے اور ہم خاموش رہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید