ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کی بندرگاہوں اور ساحلی پٹی پر امریکی ناکہ بندی سیز فائر کی خلاف ورزی ہے۔
تہران سے جاری اپنے بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی اقدام غیرقانونی اور مجرمانہ عمل ہے، اقوام متحدہ کے قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایرانی آبادی کو جان بوجھ کر اجتماعی سزائیں دینا جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم ہے۔