• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اظہر محمود(فائل فوٹو)۔
اظہر محمود(فائل فوٹو)۔

پشاور زلمی کے اسسٹنٹ اور بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ بابر اعظم ہمیشہ ہی ورلڈ کلاس تھا۔

کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں فتح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 180 یا 190 اسٹرائیک ریٹ والا کوئی نہیں۔

انہوں نے ٹیم کے کپتان بابراعظم کے بارے میں کہا کہ بابر ہمیشہ ہی ورلڈ کلاس تھا، ان کے ساتھ آپ کو تسلسل ملتا ہے۔ 

اظہر محمود کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ ہم نے اپنا شیڈول دیکھ کر  پی ایس ایل کیلئے اسکواڈ بنایا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ پر امید ہوں کہ ہمارے پاس ملک میں کافی ٹیلنٹ ہے، اہم چیز یہ ہے کہ اس ٹیلنٹ کو ٹھیک طرح استعمال کیا جائے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید