سری لنکا کے داسن شناکا کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 12 کے لیے نااہلِ قرار دے دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکن کرکٹر پر ایک سال کی پابندی عائد کردی ہے۔
پی سی بی کے مطابق لاہور قلندرز کے داسن شانکا نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، معاہدے کی خلاف ورزی پر پی سی بی سخت کارروائی عمل میں لائی ہے۔
کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ داسن شناکا کی پی ایس ایل سے دستبرداری قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے، پی ایس ایل کی ساکھ اور معیار برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔
فیصلے پر افسوس ہوا، شناکا
سری لنکن کرکٹر داسن شناکا نے کہا کہ فیصلے پر افسوس ہوا، پاکستانی شائقین سے معذرت خواہ ہوں۔ کسی دوسری لیگ میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں تھا۔
پی ایس ایل 12 میں شرکت کے لیے داسن شناکا نااہل قرار دے دیے گئے ہیں۔
ماضی میں کس کس کھلاڑی پر پابندی عائد کی گئی؟
خیال رہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے بلیسنگ موزاربانی پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
پی سی بی نے زمبابوین فاسٹ بولر پر 2 سال کی پابندی عائد کردی، وہ اگلے دو ایڈیشنز میں پی ایس ایل میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
علم میں رہے کہ گذشتہ سال جنوبی افریقہ کے کاربن بوش پر بھی اسی طرح کی پابندی لگائی گئی تھی۔