• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلیسنگ موزاربانی پر پابندی، دو سال کے لئے پی ایس ایل سے باہر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے فاسٹ بولربلیسنگ موزاربانیپر دو سال کی پابندی عائد کردی وہ اگلے دو ایڈیشن میں پاکستان سپر لیگ میں شرکت نہیں کرسکیں گے گذشتہ سال جنوبی افریقا کے کاربن بوش پر اسی طرح کی پابندی لگائی گئی تھی۔بلیسنگ موزاربانی پر معاہدے کی خلاف ورزی کے باعث سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں پی ایس ایل کے آئندہ 2ایڈیشنز سے باہر کر دیا ہے۔ بلیسنگ موزا ربانی نے پی ایس ایل سے معاہدہ کرنے کے بعد انڈین پریمیئر لیگ آئی پی ایل میں شرکت کو ترجیح دی تھی، جس کے باعث یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے منگل کو اعلان کیاکہ مکمل تادیبی کارروائی کے بعد موزاربانی کو فوری طور پر پی ایس ایل کے آئندہ 2 ایڈیشنز میں شرکت کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ کھلاڑی نے اپنے طے شدہ معاہدے کی خلاف ورزی کی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو نظر انداز کیا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ فیصلہ پی ایس ایل کے معاہدے کے لیے متفقہ وعدوں کا احترام کرنے میں ناکامی پر کیا۔پی سی بی کا موقف ہے کہ پیشہ ورانہ کرکٹ اعتماد کی بنیاد اور معاہدوں کی یقین دہانی پر چلتی ہے، مذکورہ کرکٹر نے ذمہ داریوں کو نظر انداز کیا۔

اسپورٹس سے مزید