• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی شہرت یافتہ ٹیبل ٹینس کھلاڑی نازو شکور کیلئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

عالمی شہرت یافتہ لیجنڈ ٹیبل ٹینس اسٹار نازو شکور کی شاندار خدمات کے اعتراف میں کراچی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے آغاز کے موقع پر انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کیساتھ ایک لاکھ روپے بطور انعام دیے گئے۔

آئیوری کوسٹ کے اعزازی قونصل جنرل فضل کریم دادا بھائی نے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ تین لاکھ روپے انعامی رقم کی حامل کراچی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 24 اپریل تک جاری رہے گی۔

سات روزہ ایونٹ میں 160 کھلاڑی دس مختلف کیٹیگریز میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ورلڈ ٹیبل ٹینس ڈے کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔

تفصیلات کے مطابق علی شان ٹیبل ٹینس کلب اور کراچی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ کمپلیکس ناظم آباد میں ایونٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی آئیوری کوسٹ کے اعزازی قونصل جنرل فضل کریم دادا بھائی تھے۔ انہوں نے ربن کاٹ کر چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

نازو شکور کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا، انہیں علی شان کی جانب سے ایک لاکھ روپے کا نقد انعام بھی دیا گیا۔

کراچی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 24 اپریل تک جاری رہے گی 7 روزہ ایونٹ میں 10 مختلف کیٹیگریز میں مقابلے ہوں گے۔ 

افتتاحی تقریب کے موقع پر کراچی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر فرید عالم، پاکستان ٹیبل ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر محسن رضا، ٹیبل ٹینس کے لیجنڈز پلیئرز نازو شکور، روبینہ شکور، سیمہ شکور، عارف ناخدا، سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد اور دیگر بھی موجود تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید