امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ کو ایران معاملے پر زبردست کامیابی مل رہی ہے۔
ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز بحران حل ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگنا چاہیے۔
امریکی صدر نے کہا کہ صورتحال معمول پر آنے کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔
دوسری جانب ایران نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے منجمد اثاثے بحال کر کے ایران امریکا مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کر سکتے ہیں۔