• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کردی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کردی۔

پی ایچ ایف نے پرو لیگ کے لئے قومی ٹیم کی روانگی سے قبل تمام کھلاڑیوں کے واجبات کی ادائیگی ایڈوانس میں کر دی ہے۔

اس رقم میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے ایف آئی ایچ ورلڈ کپ انعامی رقم اور ایڈوانس ڈیلی الاؤنس کی رقم شامل ہے۔

یہ پہلی بار ہے کہ کسی ایونٹ میں روانگی سے پہلے ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایونٹ میں جانے سے قبل تمام واجبات کی رقوم مکمل طور پر ادا کر دی گئی ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سربراہ محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ ہر کھلاڑی کے لیے تقریباً 7 لاکھ روپے پرو لیگ اور 15 لاکھ کی رقم ایف آئی ایچ ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کی مد میں شامل ہے۔

پی ایچ ایف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ڈیلی الاؤنس کی مد میں کھلاڑیوں کو 110 ڈالرز کی ادائیگی کی گئی ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم 13 سے 20 جون تک بیلجیئم میں میزبان ٹیم اور اسپین سے پرو لیگ کے 4 میچز کھیل کر بھارت اور انگلینڈ کے ساتھ 23 سے 27 جون تک انگلینڈ میں پرو لیگ کے 4 میچ کھیلے گی۔

قومی ہاکی ٹیم پرو لیگ میں شرکت کے بعد نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں 14 سے 30 اگست تک ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈکپ میں ایکشن میں ہوگی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید