• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات، انتخابی مہم ختم ہوگئی

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے لیے جاری انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا، آج رات بارہ بجے کے بعد انتخابی مہم چلانے پر پابندی ہوگی۔ 

پولنگ اسٹیشنز میں عملہ اور پولنگ کا سامان آج روانہ کیا جائے گا، 24 نشستوں پر انتخابات 7 جون کو ہونگے۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے لیے انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، مقامی پولیس اور جی بی اسکاؤٹس کے اہلکار تعینات ہوں گے۔ 

سات جون کو مجموعی طور پر 9 لاکھ 58 ہزار 480 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ 

مجموعی طور پر 396 مرد امیدوار جبکہ 8 خواتین امیدوار انتخابی میدان میں اتری ہیں۔ 

پیپلز پارٹی23 امیدوار، ن لیگ 22،استحکامِ پاکستان پارٹی 15،پاکستان مسلم لیگ11،جے یو آئی ف کے9 امیدوار میدان میں ہیں۔ 

ایم ڈبلیو ایم 7،جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے 6،6 امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں، جبکہ 266 آزاد امیدوار بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید