پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ حنیف ملک ذمے داریاں مکمل کرنے کے بعد سبکدوش ہو گئے۔
آسٹریلیا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز حنیف ملک کی پاکستان ٹیم کے ساتھ آخری سیریز تھی۔
حنیف ملک نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا اور وہ نوٹس پیریڈ پر تھے۔
پاکستان وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے حنیف ملک کا شکریہ ادا کیا ہے۔
مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ میں حنیف ملک کی مسکراہٹ کو مس کروں گا، وائٹ بال ٹیم کے ساتھ تمام مہارت جذبے اور شاندار کام کے انداز پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
پاکستان وائٹ بال ہیڈ کوچ نے یہ بھی کہا کہ حنیف ملک آپ ایک اچھے کوچ اور انسان ہیں، آپ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیٹنگ کوچ کی تلاش کے لیے اشتہار دے رکھا ہے جبکہ پاکستان وائٹ بال ٹیم کی اگلے 4 ماہ کوئی مصروفیت نہیں ہے۔