• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا معاملہ بڑی ڈیل کے ساتھ ختم ہوجائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کا معاملہ بڑی ڈیل کے ساتھ ختم ہو جائے گا۔

امریکی ٹی وی کودیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ معاملات کو بہت کامیابی سے سنبھال رہے ہیں، ہم مذاکرات میں مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ بندی میں مزید توسیع نہیں چاہتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی ناکہ بندی کامیاب رہی ہے، ہمارے پاس اس معاملے پر مزید وقت نہیں ہے۔ 

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ امریکا ضرورت پڑنے پر فوجی کارروائی کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، ایران کے معاملے میں جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کروں گا۔

اس سے قبل ایک بیان میں امریکی صدر نے ایران پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا اور کہا تھا کہ ایران نے متعدد بار جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی ہیں۔

انہوں نے آبنائے ہرمز میں ناکا بندی کا خاتمہ ڈیل سے مشروط کیا تھا اور کہا تھا کہ ایران کو پہلے مذاکرات کرنا ہوں گے، ورنہ اسے ایسے مسائل کا سامنا کرنا ہوگا جو اس نے پہلے نہ دیکھے ہوں گے۔

امریکا اور ایران کے درمیان عارضی جنگ بدھ کی رات ختم ہورہی ہے، دو ہفتے کی جنگ بندی کا آغاز 8 اپریل سے ہوا تھا۔

دوسری طرف پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ ہونا ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی صورت میں پاکستان میں ہونے والے امن مذاکرات میں شرکت کر سکتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے راؤنڈ 2 میں امریکی صدر کی ذاتی یا ورچوئل طور پر شرکت متوقع ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید