• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ایئر پورٹ پر معذور مسافروں کیلئے ’اسپیشل کیئر سروسز‘ کا آغاز

اسلام آباد انٹرنشنل ایئر پورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید آفتاب علی شاہ گیلانی سے برطانوی رہنما چوہدری افتخار احمد نے ملاقات کی—فوٹو بشکریہ رپورٹر
اسلام آباد انٹرنشنل ایئر پورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید آفتاب علی شاہ گیلانی سے برطانوی رہنما چوہدری افتخار احمد نے ملاقات کی—فوٹو بشکریہ رپورٹر

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر، ایئر پورٹ مینیجر سید آفتاب علی شاہ گیلانی نے اوورسیز پاکستانیوں اور بالخصوص معذور افراد کے لیے خصوصی سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جن کا مقصد سفر کو آسان، محفوظ اور باوقار بنانا ہے۔

اس اقدام کے تحت ایئر پورٹ پر ’اسپیشل کیئر سروسز‘ متعارف کرائی گئی ہیں جن میں خصوصی معاون عملہ، وہیل چیئر سروس، رہنمائی اور دیگر ضروری سہولتیں شامل ہیں۔

معذور مسافروں کی فوری مدد کے لیے ایک خصوصی ڈیسک بھی قائم کی گئی ہے جہاں تربیت یافتہ عملہ ہر وقت موجود رہے گا۔

برطانیہ کی کاروباری شخصیت چوہدری افتخار احمد نے ایئر پورٹ مینیجر کے دفتر کے دورے کے دوران اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ناصرف معذور افراد کے لیے سہولت کا باعث بنے گا بلکہ پاکستان کے مثبت تشخص کو بھی اجاگر کرے گا۔ 

اُنہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہیں۔

ایئر پورٹ انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام تمام مسافروں کو مساوی سہولتیں فراہم کرنے اور باوقار سفری ماحول یقینی بنانے کے عزم کا عکاس ہے جبکہ مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھنے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید