• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہران کے امام خمینی ایئرپورٹ پر غیر ملکی پروازیں کل سے بحال ہونگی

فوٹو: ایرانی میڈیا
فوٹو: ایرانی میڈیا 

ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ تہران کے امام خمینی ایئرپورٹ پر کل سے غیر ملکی پروازیں بحال کر دی جائیں گی، کل استنبول، مسقط کیلئے پروازیں اڑان بھریں گی۔

ایران نے جنگ کے بعد فضائی آپریشنز کی بحالی کا عمل شروع کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہفتہ سے امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کی جائیں گی۔ 

سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ایران کے مطابق ابتدائی مرحلے میں استنبول اور مسقط کے لیے پروازیں بحال کی جائیں گی تاکہ عالمی رابطہ بتدریج بحال کیا جا سکے۔

 اس سے قبل 20 اپریل سے مہر آباد  سمیت چند ایئرپورٹس پر محدود پیمانے پر آپریشنز کی اجازت دی جا چکی ہے، حکام کے مطابق پروازیں فی الحال محدود اوقات میں چلائی جائیں گی، مکمل بحالی کا انحصار سیکیورٹی اور حفاظتی صورتحال پر ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید