• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر آصف علی زرداری 5 روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے

صدر مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے۔ لاہور ایئرپورٹ پر گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے انہیں رخصت کیا۔

آصف زرداری دورہ چین میں چینی صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں پاک چین تعلقات، تجارت اور سی پیک پر گفتگو ہوگی۔

صدر مملکت یہ دورہ پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر کررہے ہیں جو یکم مئی تک جاری رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید