• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلگام واقعہ، بھارتی میڈیا نے پیشہ وارانہ اقدار پس پشت ڈال کر مودی کی ترجمانی کی

بھارتی میڈیا نے پہلگام واقعے کے بعد پیشہ وارانہ اقدار کو پس پشت ڈال کر نریندر مودی سرکار کی ترجمانی کی۔

پہلگام واقعے کے بعد بھارتی میڈیا نے پیشہ ورانہ اقدار کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے صحافت کے بجائے مودی سرکار کے جنگی ترجمان کا کردار ادا کیا اور اپنی نشریات کے ذریعے مسلسل جنگی جنون کو ہوا دیتے ہوئے جعلی خبروں کے ذریعے اپنےعوام کو گمراہ کرتا رہا۔

بھارتی میڈیا انتقام اور جنگی تیاریوں کا ذکر کرکے کشیدگی اور جنگی جنون کو فروغ دینے کے مذموم ایجنڈے پر کار بند رہا۔

پہلگام فالس فلیگ کے بعد ریپبلک ٹی وی کے اینکر ارنب گوسوامی نے بھارتی حکومت کو جنگ کے لیے اکساتے ہوئے پاکستان کو غزہ بنانے کا مطالبہ کیا۔

بھارتی میڈیا نے 2 ایٹمی طاقتوں کے مابین جنگی کشیدگی کو ہوا دینے کی مذموم مہم جاری رکھی، بھارتی اینکرز اپنے ٹی وی اسٹوڈیوز کو جنگی کمروں میں تبدیل کر کے خطے کا امن تباہ کرنے اور جنگی جنون پھیلانے پر تل گئے۔

کراچی پورٹ کو آگ لگانے اور میزائل حملوں کی دھمکیاں دے کر بھارتی میڈیا نے اپنی ذہنی پسماندگی اور شدید عدم تحفظ کا ثبوت دیا۔

نام نہاد بھارتی دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ جنرل جی ڈی بخشی بھارتی میڈیا پر بیٹھ کر جنگ کے شعلے بھڑکانے میں پیش پیش رہا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید