• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلگام فالس فلیگ آپریشن، بھارت نااہلی، سیکیورٹی غفلت کا آج تک جواب نہ دے سکا

پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں سیکیورٹی غفلت اور نااہلی پر کڑے سوالات کا بھارت آج تک جواب نہ دے سکا۔

بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پہلگام فالس فلیگ کی منظم سازش کے خلاف بھارتی عوام نے بھی سنجیدہ سوالات اٹھائے۔

بھارتی عوام نے داخلی مسائل سے توجہ ہٹانے کےلیے بی جے پی کے پرانے ہتھکنڈے کو یکسر مسترد کیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے بھی پہلگام فالس فلیگ کے ڈرامے پر کئی سوالات اٹھائے، جن کے جوابات مودی سرکار آج تک نہیں دے سکی۔

7 لاکھ سے زائد بھارتی فوج کے باوجود پہلگام واقع پر بھارتی عوام نے مودی حکومت اور سیکیورٹی ناکامی کو مورد الزام ٹھہرایا۔

کشمیر کے عوام اور بھارتی سیاسی جماعتوں نے پہلگام فالس فلیگ ڈرامے کو منصوبہ بندی، سیکیورٹی فیلیئر اور سازش قرار دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید