• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کو ایرانی تجاویز مل چکیں، ٹرمپ آج جائزہ لے سکتے ہیں، برطانوی میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج سچویشن روم میٹنگ میں جنگ بندی سے متعلق ایرانی تجاویز کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کو ایرانی تجاویز پاکستانی ذرائع سے مل چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران ایٹمی ہتھیاروں پر بات موخر کرکے آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کی ہے، امریکا نے اب تک ایرانی تجاویز پر حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

وائٹ ہاؤس نے اخبار کے رابطہ کرنے پر کہا کہ یہ اہم اور حساس سفارتی معاملات ہیں، امریکا میڈیا کے ذریعے مذاکرات نہیں کرے گا۔

ڈونلڈ ٹمپ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید