• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی: سائیکل اور ای اسکوٹر کیلئے نیا مانیٹرنگ یونٹ قائم

دبئی میں سائیکل اور ای اسکوٹر کیلئے نیا مانیٹرنگ یونٹ قائم کردیا گیا۔

دبئی میں سائیکل اور ای اسکوٹر کے استعمال میں اضافہ کے سبب سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ اور دور سے چمکنے والی جیکٹ لازمی قرار دی گئی ہے۔ 

ای اسکوٹر پر ایک سے زائد سواری پر پابندی ہوگی جبکہ ای اسکوٹر استعمال کیلئے کم از کم عمر 16 سال ہونی چاہئے۔

اس کے علاوہ ای اسکوٹر کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید